Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی دہشتگردی،6 کشمیری شہید

شائع 20 جون 2020 05:42am

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی میں چھ کشمیری شہید ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارتی فوج نے شوپیاں اور پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا،۔

گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے دوران۔ فائرنگ کرکے چھ نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی دہشتگردی کیخلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے، جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھارتی فوج نے۔ پیلٹ گنز کا استعمال کیا، جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔